دنیا

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، درجنوں ہلاک و زخمی

امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے رونما ہونے والے ساٹھ واقعات میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور تینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے یہ واقعات واشنگٹن، فلوریڈا، میسوری، نواڈا اور جورجیہ میں رونما ہوئے۔

اس مرکز کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ایک سو اٹھتّر واقعات رونما ہوئے جن میں اکتالیس افراد ہلاک اور ایک سو دس دیگر زخمی ہوئے۔

ایک اور رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے چھپّن ہزار ایک سو چوہتر واقعات رونما ہوئے جن میں مجموعی طور پر چودہ ہزار چار سو انتیس افراد ہلاک اور ستائیس ہزار آٹھ سو چونتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں پھر بھی اسلحہ رکھنے کی آزادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا جاتا جس کی وجہ اسلحہ فیکٹریوں کے مالکوں کا اثرورسوخ اور ہتھیاروں کی تجارت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button