ایرانمشرق وسطی

اخبارگارڈین نے امریکہ کی پول کھول دی: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں گارڈین اخبار کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا اب بھی مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی ہتھیاروں پر امریکہ کے بے بنیاد دعووں کے رد عمل میں جوہری ہتیھاروں کے حامل ممالک بشمول امریکہ کے جانب سے ہتیھاروں کی فراہمی اور دیکھ بھال پر 73 ارب ڈالر کے اخراجات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے باقی ہے؟!

قابل ذکر ہے کہ گارڈین اخبار نے حالیہ دنوں میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے حامل 9 ملکوں نے جوہری ہتیھاروں کی فراہمی اور دیکھ بھال کیلئے 73 ارب ڈالرخرچ کئے اور پچھلے سال کے دوران ہتیھاروں کی فراہمی پر خرچ ہونے والی رقم کا آدھا حصہ، امریکہ کا رہا ہے۔

ایٹمی ترک اسلحہ بین الاقوامی مہم (آئی سی اے این) کے مطابق 2019 میں امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر اخراجات دیگر 8 ملکوں کے برابر تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ برس کے دوران جوہری ہتیھاروں کی فراہمی کیلئے 5۔34 ارب ڈالرخرچ کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button