اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ، مغربی ایشیا سے لے کر لاطینی امریکہ تک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لے کرعالمی ادارہ صحت تک سب میں افراتفری اور تشدد پھیلاتے ہوئے کثیرالجہتی اداروں کو تباہ کرنےپر تلا ہوا ہے۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے یکجہتی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے لیکن امریکہ بدستور خلل ڈالنے اور روڑے اٹکانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔