اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سے نکلنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے کی امریکی چال اب زیادہ دن تک نہیں چل پائے گی۔
انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ ایک نئے ڈرامے کے تحت امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ اپنے عوام کے بارے میں ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے امریکا، ہمیشہ بچنے کے لئے راستہ تلاش کرتا ہے تاکہ اس کی ناکامیابیوں پر پردہ ڈال سکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعے کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر نکلنے کا اعلان کیا تھا۔