شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ٹولے نے غزہ میں خان یونس، بیدر اور شجاعیہ پر بمباری کی۔ غاصب ٹولے نے بیدر علاقے میں بحری تنصیبات کو ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا۔
صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے اسی طرح غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے شمال مشرقی علاقے پر بھی بمباری کی۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی جوانوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے شیخ عجلین پر کئی راکٹ داغے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد رفح میں واقع حشاشین اڈے پر بھی حملہ کیا گیا۔
دریں اثنا عسقلان کے علاقے پر ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
ان حملوں اور جوابی حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو پائی ہیں۔
فلسطین کی جہاد اسلامی اور حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔