ایرانمشرق وسطییورپ

امریکی سفارتکار دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج ہفتے کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹویٹ کے ردعمل پرکہا کہ ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ امریکی سفارتکار طویل عرصے سے بغاوت کرنے، دہشتگردوں کو لیس کرنے، فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑکانے، منشیات کے بیو پاریوں کی حمایت اور جاسوسی میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ ڈکٹیٹروں اور دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق عہدیدار اور نفرت کے وزیر مائیک پومپیو اور ان کے آقاؤں نے اب طبی دہشتگردی بھی شروع کی ہے اسی لیے وہ اپنے مجرم اور قصور وار ضمیر کی وجہ سے ایسے بے بنیاد الزامات عائد کر رہےہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جو نفرت کے وزیر سے مشہور ہیں اپنی حالیہ ٹویٹ میں ایرانی سفارتکاروں پر ترکی کے دہشتگردانہ حملے میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button