
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ اصفہان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے ایک تقریب کے دوران تین عدد نئے جیٹ کوثر طیارے ایرانی فضائیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیٹ کوثر طیارے ایرانی فضائیہ نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔ جس کے بعد اصفہان کے آسمان پر ان طیاروں نےاڑان کے فرائض بھی انجام دیئے ۔