ارنا کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے اپنے ٹوئیٹ میں دعوا کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے اہم اسٹراٹیجیک شہر جبرایل کے شیخعلی آنالی، ساریجالی اور مازرا کے دیہی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور آذری فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل الہام علی اف نے کہا تھا کہ قرہ باغ آذربائیجان کا ہے، ہم اسے واپس لے کر رہیں گے، ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ قرہ باغ آرمینیا کا حصہ نہیں ہے اور ٹائم فریم ورک کے مطابق اسے اس علاقے سے نکل جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے تنازعے میں ستائیس ستمبر سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔