افغانستانایشیا

مغربی ممالک کی ایران اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مقیم افغانستان کی اعلی سیاسی ، ثقافتی اور سماجی شخصیات نے ایران اور افغانستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران میں مقیم افغان مہاجرین کی سیاسی، ثقافتی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے مشہد مقدس ميں ایک اجلاس میں ایران اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ، اس اجلاس میں افغانستان کے سابق صدر کے مشیر ڈاکٹر محمد ہاشم عصمت اللہی ، افغانستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ ہاشمی ارزگانی اور اطلس نیوز ایجنسی کے انچارج سید احمد موسوی مبلغ نے افغانستان کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی نمائندگی میں شرکت کی۔

افغانستان کی نمائندہ شخصیات نے ایران اور افغانستان کے برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت اور مشکل شرائط میں ہمیشہ افغان قوم کی بھر پور حمایت کی ہے جبکہ مغربی ممالک نے افغانستانی عوام کے لئے ہمیشہ مشکلات اور مسائل پیدا کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے دشمن دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں، معمولی مسائل کو بڑھا چڑھا کو پیش کیا جارہا ہے۔ افغنستان کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے عوام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button