ایرانمشرق وسطی

برائن ہک کے بدلنے سے امریکہ کی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نہیں آئے گي: ایران

سید عباس موسوی نے جمعے کے روز ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ جب ایران کے سلسلے میں امریکہ کی پالیسی کی بات ہو تو ایران کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائن ہک اور اسی طرح وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ انھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ہک، اپنی ایران مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بہت مشہور تھے اور انھوں نے ایٹمی سمجھوتے کی بھی کھل کر مخالفت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button