ایراندنیامشرق وسطی

امریکی امپریالزم کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز آنے لگی ہے: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکا میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کو امریکا کی کھوکھلی طاقت کے زوال کی واضح علامت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی امپریالزم کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دینے لگی ہے۔

بریگیڈیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکی صدر کے نسل پرستانہ رویے اور سیاہ فام امریکی شہریوں کے خلاف اس ملک کی پولیس کے غیر انسانی تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی سامراجی حکومت نے، انسانی حقوق کے اپنے جھوٹے نعروں کے برخلاف، آج کل عوامی احتجاج کو کچلنے اور انتہائی پر تشدد رویہ اختیار کر کے اپنے کریہہ اور غیر انسانی چہرے کو پہلے سے زیادہ نمایاں کر دیا ہے اور جھوٹی جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے عالم میں کہ جب ان دنوں امریکا کے سامراجی نظام کو ملک گیر احتجاج اور بدامنی کا سامنا ہے، وائٹ ہاؤس کے سرغنہ، اپنی مداخلت پسندانہ پالیسیاں جاری رکھ کرخطے اور دنیا میں بہت سے بحرانوں کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی مینے سوٹا ریاست کے مینیاپولیس شہر کے لوگ، امریکا کے ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کیے جانے کے خلاف گزشتہ منگل سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مسلسل سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے اسی طرح ایرانی پولیس کے بعض افسران کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی وزارت خزانہ کے مضحکہ خیز اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے، جو واشنگٹن کی شکست کی غمازی کرتی ہیں، امریکا کی سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کا مقابلہ کرنے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکام کے عزم میں ذرہ برابر بھی خلل پیدا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button