دو ہزار کلو میٹر کے آپریٹنگ پاور کی صلاحیت کے حامل “مہاجر 10”
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دفاعی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے جدید ترین دفاعی صنعتی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے سات ہزار کی بلندی پر چوبیس گھنٹے کی پرواز اور دو ہزار کلو میٹر کے آپریٹنگ پاور کی صلاحیت کے حامل “مہاجر 10” ڈرون طیارے کی رونمائی کی۔
صدر مملکت نے اس نمائش کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انجام پانے والی کوششوں کی قدردانی کی اور نئی دفاعی مصنوعات کو ایرانی قوم کا قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔