مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو کمزور سیگنل بھیجنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو قوی اور مضبـوط رد عمل کے ذریعہ ہی پشیمان کیا جاسکتا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے دن کی آمد اور شہید آیت اللہ مدرس کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید آیت اللہ مدرس ایک عظيم مجاہد تھے جنھوں نے عوام کی نمائندگی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دیا اور وہ ہر دور اور ہمیشہ ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔