فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا کے امور میں امریکا کے عہدیدار ڈیوڈ شینکر نے حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحادیوں پر زیادہ سے زیادہ دباش ڈالنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
اب تک امریکی وزارت خزانہ، حزب اللہ لبنان کے اراکین اور اس سے وابستہ کچھ تنظیموں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد سے ہی امریکا اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی شروع کی ہے۔
واشنگٹن میں حزب اللہ لبنان کی محبوبیت کو کم کرنے کے لئے متعدد سطحوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔