امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے: یمنی رہنما
Abdul-Malik al-Houthi
امت اسلامیہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے، یہ انتباہ یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید بدرالدین عبد الملک الحوثی نے دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق سید عبد الملک البدر الدین الحوثی نے الجوبہ اور العبدیہ نامی قبائل کے وفود سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دشمن کی کوشش یہ ہے کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر سے ہی اپنا اثر و رسوخ بڑھائے اور اسی تناظر میں وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ اُن لوگوں کو آگاہ کیا جائے جو فتنہ پروروں کے بہکاوے میں آکر امریکہ و اسرائیل کی خدمت میں مصروف ہے۔ الحوثی نے مزید کہا کہ جو بھی جنگِ یمن میں سعودی عرب اور عرب امارات کا ساتھ دے گا وہ درحقیقت امریکی و صیہونی اتحادیوں کا ساتھ دے رہا ہے۔