ایران میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بڑے پیمانے پر ہتھیار برآمد
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ سپاہ کی بری فوج نے شمال مغربی سرحدوں پر بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد اور ضبط کرلیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ شر پسند، دہشت گرد اور انقلاب مخالف عناصر، ہتھیاروں کو ایران کے اندر تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سپاہ کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔