دنیاایرانمشرق وسطی

ریڈسی میں ایرانی کمرشل جہاز کو حادثہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ منگل کی صبح ریڈسی میں ایرانی بحری جہاز ” ساویز” کو دھماکے میں معمولی نقصان پہنچا ہے، ان کا کہنا تھا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اس دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز ” ساویز” منگل کی صبح جیبوٹی کے ساحل کے قریب حادثے سے دوچار ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ساويز نامی یہ جہاز  بحری امور کے نگراں عالمی ادارے کے ساتھ پیشگی ہماھنگی کے ساتھ ریڈسی میں رفت آمد میں مشغول ہے اور اس بحری جہاز کے مشن سے متعلق عالمی ادارہ جہاز رانی کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جاچکی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے ميں متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی ہماھنگی سے ضروری اقدامات انجام دے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button