انسانی حقوقایرانلبنانمشرق وسطی

ایرانی امداد کی پہلی کھیپ لبنان پہونچی

ایران کی ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) نے بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے خوراک پیکیج ، ادویات اور طبی سامان پر مشتمل امدادی اشیاء لبنان ارسال کر دی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹرکریم ہمتی کا کہنا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے 15 ٹن خوراک، ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنان ارسال کر دی ہے۔

اس کھیپ کے ہمراہ ایک 30 رکنی طبی ٹیم بھی ایران سے بیروت کیلئے روانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے بدھ کے روز میشل عون کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں اس حادثے پرتین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button