مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں امریکہ کے جاسوسی اڈے ( امریکی سفارتخانہ) پر قبضہ کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی پارلیمنٹ میں ” امریکہ مردہ باد ” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس ڈپٹی اسیکر سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر قاضی زادہ ہاشمی کے خطاب کے بعد 13 آبان مطابق 2 نومبر کو تہران میں امریکی جاسوسی اڈے (سفارتخانہ ) پر قبضہ کی سالگرہ کی مناسبت سے پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکہ کی عالمی سطح پر ظالمانہ کارروائیوں اور مداخلت کی مذمت کی۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
عراق میں نیا انتخابی قانون پارلیمنٹ سے منظور26 December 2019