مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے والی اعلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مہنگائي کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
صدر روحانی نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینوں ميں تیل اور دیگر برآمدات کی وجہ سے اقتصادی رشد میں اضافہ ہوا ہے اگر چہ بعض شعبوں میں اقتصادی عدم رشد کا سامنا ہے لیکن زراعت اور صنعت کے شعبوں میں اقتصادی رشد نمایاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال کے دوسرے چھ مہینوں میں اقتصادی رشد کی توقع ہے اور آئندہ سال بھی اقتصادی رشد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں پر عزم ہیں۔