امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

آج بشریت کو ایک منجی کی سخت ضرورت کا احساس ہے: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اب سے تھوڑی دیر قبل ٹی وی پر براہ راست عوام سے خطاب کیا۔

آپ نے فرمایا: میں آج دور سے آپ سے مخاطب ہوں اور یہ بھی ایک تجربہ ہے۔ انسانی تاریخ میں بہت کم ایسا ہوا ہے جس میں انسان کو ایک منجی کی ضرورت کا احساس (اس حد تک) ہوا ہو، آج دانشوروں اور ماہرین سے لیکر ایک عام انسان تک، ہر شخص کو ایک نجات دلانے والے کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے۔

آپ نے بشر کو سکون عطا کرنے میں انسانی پیشرفت و ترقی کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج انسان کو اتنی پیشرفت، ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود آسائش حاصل نہ کر سکا جبکہ قرآن کریم نے ذکر الٰہی میں اطمینان، چین اور سکون کو مضمر رکھا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کا انسان گناہ، ظلم، فحشاء اور عدم مساوات کا شکار ہو گیا ہے اور اُس نے علم و سائنس سے حاصل ہونی والی قدرت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ انسان اپنی تمام تر ترقی و پیشرفت کے باوجود مجبور ہے اور ہر دور کی بنسبت وہ آج ایک نجات دلانے والے کی ضرورت کا بخوبی احساس کر رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کو قوموں اور حکومتوں کیلئے ایک امتحان قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم اس امتحان میں سرخرو ہوئی ہے اور اُس نے اس وبا کا اچھی طرح مقابلہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button