ایرانعربمشرق وسطی

سعودی عرب جاگ جاو، امریکی حکومت سرکش ہے : ایران

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی موجودہ حکومت کو باغی، قانون شکن اور نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کو توڑ کرعالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بینکاری اور عالمی بینکنگ کے نظام پر اثر انداز ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں ایران نے کونسے اقدامات کئے کہا کہ تہران، ریاض کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لہذا سعودی حکام کو امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کرنے کے بجائے اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہیے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکہ کی منہ زوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکل گیا اور اب وہ اس معاہدے کے بارے میں بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی اورامریکی حکومت قانون شکن حکومت ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button