یمنی حزب اللہ نے عرب امارات کے الظفره ایر بیس پر میزائل داغے
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں دھماکوں کی آواز کے بعد اس ملک کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو ابو ظہبی میں 4 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ ابھی تک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ان دھماکوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
یحیی سریع نے آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تفصیلات بتائی
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں طوفان یمن 2 کے نام سے کی گئیں اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے حساس علاقوں اور اسی طرح الظفره ایر بیس کو بیلسٹیک میزائل ذوالفقار سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شرودہ اور دیگر علاقوں پر «صماد ۱» اور «قاصف k۲ ڈرون سے حملے کئے گئے۔ جبکہ سعودی عرب کے اہم اور حساس علاقے «جازان» اور «عسیر» پر کئی بیلسٹیک میزائل داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے اس لئے غیر ملکی کمپنیوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات سے نکل جانا چاہئیے۔