دنیاعربمشرق وسطییورپ

لندن کی سڑکوں پر سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

جنگ مخالفین نے برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری قیامگاہ کے باہر مظاہرہ کر کے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرے میں شریک جنگ مخالفین نے اپنے ہاتھوں میں یمن کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ اس ملک میں برطانوی ہتھیاروں کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنگ مخالفین کے رہنما پیٹر لینڈو نے کہا کہ ہم حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب اور اس کی سرکردگی میں قائم اتحاد میں شامل ملکوں کو ہتھیاروں کی فروخت فی الفور بند کرے تاکہ یمن جنگ بند کرنے کے لیے سعودیوں پر دباو ڈالا جا سکے۔
امریکہ کے بعد برطانیہ، سعودی عرب اور اس کی سرکردی میں قائم جارح اتحاد کو اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن جنگ مسلط کرنے کے ساتھ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button