ایرانی ویکسین، انقلاب کی فخریہ تاریخ میں ایک اور زریں ورق۔ کارٹون
ایرانی سائنسدانوں نے انقلاب اسلامی کی فخریہ تاریخ میں ایک اور سنہرا ورق رقم کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا کے لئے متعدد ویکسین تیار کیں اور اس طرح اپنے ملک کو ویکسین تیار کرنے والے اولیں ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔ ایرانِ اسلامی کے سپوتوں نے میدانِ علم میں اپنی توانائیوں کا لوہا خوب منوایا ہے۔ اس سے بڑھ کر اہم بات جو دنیا کی توجہ کا مرکز بنی وہ قائد انقلاب اسلامی کا اپنے نوجوان سائنسدانوں کی تیار کردہ ویکسین پر بھروسہ تھا اور انکے اس عمل نے ایرانی سائنسدانوں کے حوصلہ کو اب عرش پر پہونچا دیا ہے۔