ایرانمشرق وسطییمن

ایران کے سفیر نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی

یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو نے اس ملک کی قومی نجات کی حکومت کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں ایران اور یمن کے تاریخی تعلقات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، ان کے استحکام اور انھیں سیاسی، معاشی اور ثقافتی میدانوں میں فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمن کی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور مشترکہ مفادات سے استفادے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے بحرانی حالات میں ایران کی جانب سے اس ملک کے عوام کی حمایت اور اسی طرح یمن میں ایران کے سفیر کی موجودگي، ایرانی قیادت کے برادرانہ، شجاعانہ اور بااخلاق موقف کی نشانی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button