ایشیاپاکستانہندوستان

ہندوستان اور پاکستان کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے مختلف شہروں من جملہ کراچی اور لاہور میں شہریوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھتوں پر رات گئے اذانیں دیں۔

اس طرح رات گئے پورا پاکستان اذانوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

ادھر ہندوستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں رات کے 10 بجتے ہی عوام اپنی اپنی چھتوں پر گئے اور انہوں نے پوری طاقت سے اذانیں دیں اور اللہ سے طلب مغفرت کی۔

شہری ایک دوسرے سے اپیل کر رہے تھے کہ کورونا سے نجات کے لیے زیادہ سے زیادہ اذانیں دی جائیں، اس طرح قدرتی آفات ٹل جاتی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی آفت اور عذاب کی شکل ہے جس سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button