ایرانمشرق وسطی

ہر قسم کی مہم جوئی کا ذمہ دار امریکہ ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں نئے عیسوی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوجانبہ تعلقات اور اسی طرح علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے اغیار کی مداخلت کے بغیر پائیدارامن و امان کی برقراری کیلئے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقے میں امریکہ کی جانب سے ہونے والی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی مہم جوئی کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے عوام ، سلامتی اور مفادات کی براہ راست دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کے اتحادی کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے بجائے ہمارے علاقے میں b52 بمبار اور بحری بیڑے بھیج کر اربوں ڈالر ضائع کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button