ایرانمشرق وسطی

عالمی برادری کو جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقدام کرنا چاہئیے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات ایشیائی ممالک کے اپنے چند ملکوں کے دورے کے اختتام پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں ترکمنستان،ہندوستان،جاپان اور چین کے دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کے اعلی حکام خاص طور سے جاپان کے وزیراعظم شینزوآبہ، وزیر خارجہ تاروکونو اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ہونے والی ملاقاتیں اور گفتگو مفید رہی۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، جوہری معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے شرکاء جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وعدہ خلافیوں اور قانون شکنی سے مقابلہ کرنے اور جوہری معاہدے کے یورپی شرکاء کی جانب سے جوہری معاہدے پر قابل قبول اقدامات نہ کرنے کیلئے پہلے ہندوستان پھر جاپان اورآخر میں چین کا دورہ کیا اور ان ممالک کے حکام سے گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button