عراقمشرق وسطی

داعش کی دراندازی روکنے کے لئے الحشدالشعبی کی آمادگی

عراق کے صوبے الانبار میں الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر کی عراق میں دراندازی روکنے کے لئے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی مکمل طور پر آمادہ ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈرقاسم مصلح نے بدھ کے روز عراق اور شام کے مشترکہ سرحدی علاقے کے معائنے کے دوران مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سرحدیں الحشدالشعبی اور عراق کی سرحدی فورس کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔انھوں نے اس سلسلے میں عراق کے سرحدی فوجی اہلکاروں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے درمیان پائی جانے والی مکمل ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں پر ہر طرح سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button