غاصب اسرائیل نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 60 قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھ دیا۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی گروہوں سے تعلق رکھنے والے 60 قیدیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں قید تنہائی میں رکھ دیا ہے۔
مذکورہ قیدیوں نے فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں پیر 12 اکتوبر سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ صیہونی جیل کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کا یہ اقدام جیل قوانین کے خلاف ہے۔