عراق
عراق میں داعش کی دہشتگردی، الحشد الشعبی کے 4 جوان شہید
الحشد الشعبی کے میڈیا سیل سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے 16 ویں بریگیڈ نے کرکوک میں داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ داعش کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے الحشد الشعبی نے داعش کے کئی دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کردیا جبکہ اس جھڑپ میں الحشدالشعبی کے 4 جوان شہید ہو گئے۔
عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشتگردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔