عراق کے معروف عالم دین نے کہا ہے کہ عراق کسی کی نو آبادی نہیں ہے۔
عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عراق نہ مشرقی نہ مغربی اور نہ ہی غیر ملکیوں کی نو آبادی نہیں ہے بلکہ عراق ایک آزاد، خود مختار اور طاقتور ملک ہے۔
مقتدی صدر نے جمعہ کے روز بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے عراق میں سفارتی مراکز اور غیر ملکی وفود پر حملوں کیلئے فوجی اور سلامتی سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔