عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے صوبہ صلاح الدین میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے تل الذهب علاقے میں حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد داعش کے دہشتگرد فرار کر گئے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔