انسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے لئے اسرائیلی فوج گیس کے بم استعمال کر رہی ہے

اسرائیلی تنظیم بی تسلیم نے کہا ہے کہ صیہونی فوج واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے گیس والے بم اور اشک آور گیس کے گولے استعمال کرتی ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق سے متعلق تنظیم بی تسلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ مارچ کے مہینے سے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر فلسطینیوں کے واپسی مارچ کے دوران اب تک سات فلسطینی گیس والے بم اور اشک آور گیس کے گولوں سے شہید کئے جا چکے ہیں-

اس درمیان مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی امورکے کوآرڈینیش دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سولہ سو فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے ذریعے فائر کئے گئے گیس کے گولوں سے زخمی ہوئے ہیں-

اقوام متحدہ کے مذکورہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین پر گیس کے گولوں کی فائرنگ ایسی پالیسی ہے جو صیہونی حکومت نے اپنا رکھی ہے-

مارچ دو ہزار اٹھارہ میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجی، تین سو بیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں جبکہ اکتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں زخمی ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button