عراقی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا کہ ملک کی سیاسی اور اہم شخصیات کے احترام اور عراقی پارلیمنٹ کے امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کے اس ملک سے انخلا اور ٹائم فریک ورک دینے تک انہیں ایک موقع دیتے ہیں کہ وہ اس ملک سے نکل جائیں اور اس وقت تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔
انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ عراقی عوام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اگر انہوں نے لیت و لعل سے کام لیا یا پھر دھوکہ دہی کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔
اس سے قبل عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے یمن کے المسیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چاہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ افقی صورت میں (تابوتوں میں) یہاں سے نکلیں گے۔
حزب اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ہمارے لیے ایک دہشت گرد دشمن ہے اور الحشد الشعبی کی تحلیل کے لیے کوشش کر رہا ہے لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محمد محی نے اپنے ملک سے امریکی دہشتگردوں کو باہر نکالنے کے لئے عراقی قوم کے عزم مصمم پر زور دیا اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے بل کو جلد از جلد نافذ کرے۔