ایرانعراقمشرق وسطی

ایران کے خلاف کسی بھی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے: عراقی وزیر اعظم

ران میں متعین عراق کے سفیر نصیر عبدالمحسن عبداللہ نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے نئے سال کے بجٹ میں دو شقیں بڑھانےکی امریکا کی تجویز کے بارے میں عراق کے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عراق، اقوام متحدہ میں یہ تجویز پیش کیے جانے کا ہی مخالف رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران، عراق کا دوست، ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور تہران و بغداد کے تعلقات انتہائي قریبی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عراق کا ٹھوس اور ناقابل تغیر موقف اپنے ہمسایہ ملکوں خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فیصلے یا اقدام کی مخالفت کا رہا ہے اور اب بھی ہے۔ ایران میں عراق کے سفیر نے اپنے ملک کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ عراق، ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فیصلے کی حمایت نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button