انسانی حقوقیورپ

فرانس میں یلو جیکٹ کی بڑھتی ہوئی حمایت

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جاری کئے جانے والے نئے سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ستّر فیصد سے زائد فرانسیسی، سرمایہ داری کے خلاف یلو جیکٹ تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔
یلو جیکٹ تحریک کے سرگرم عمل کارکنوں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بائیس دسمبر کو بھی سڑکوں پر نکلیں اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں۔ پیرس کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جانے کی بھی خبر ہے۔
فرانس میں شروع ہونے والی یلو جیکٹ تحریک کا اثر اب مختلف یورپی ملکوں بھی دیکھا جا رہا ہے اور اس تحریک کا دائرہ روز بروز وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں نے سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button