بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ داعشی عناصر کے ایک ٹولے نے مغربی سامرا میں دراندازی کی کوشش کی جسے عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
عوامی رضاکار فورس نے مشرقی سامرا کے علاقے بنات الحسن میں واقع داعش کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اسے بھی تباہ کر دیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اتوار سے صحرائے الانبار میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔ عراقی ذرائع نے پچھلے چند روز کے دوران بارہا خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کے خفیہ جتھوں کو ایک بار پھر دہشت گردانہ حملوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔