عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مهدی الکرعاوی نے المعلومه خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے کسی بھی وعدے پر قائم نہیں رہا اس لئے الحشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی وعدے پراعتماد نہیں کر سکتا۔
ابو مهدی الکرعاوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کیلئے اس کے مفادات سے زیادہ اور کوئی چیز اہم نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات کیلئے ہر چیز کو قربان کرتا ہے اور اس نے کئی معاہدوں کو اپنے مفادات کی خاطر ختم کردیا اور ایران جوہری معاہدے سے امریکی انخلا اس کی ایک مثال ہے۔