عراقمشرق وسطی

عراق میں ایک امریکی ڈرون سرنگوں ہوگیا۔

فارس نیوز کے مطابق، یہ ڈرون صلاح الدین صوبے کے بیجی علاقے میں سرنگوں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی یہ ڈرون سرنگوں ہوا، امریکیوں نے اس علاقے میں دوسرا ڈرون روانہ کر دیا اور علاقے میں موجود چرواہوں کو وہاں سے نکالا اور بھیجے گئے دوسرے ڈرون سے پہلے ڈرون کا ملبہ تباہ کر دیا۔

عراق میں گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت مزاحمتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کے لئے بارہا ڈرون استعمال کئے ہیں۔

در ایں اثنا بیجی شہر میں دہشت گردانہ حملے میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔

امریکا اور اسرائیل نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف الحشد الشعبی کی مسلسل کامیابیوں کے بعد، اس رضاکار فورس پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button