
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے جمعے کی شب خبر دی کہ سکیورٹی فورسز نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔