مشرق وسطییمن

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے بدستور جاری

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رازخ اور شدا اور اسی طرح صوبہ مآرب کے مجزر کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کی وجہ سے مکانات کو بھاری نقصان پہنچا۔ تاہم ابھی تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں- اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button