ایراندنیامشرق وسطی

ایران اور ونزوئیلا کی قوموں نے امریکہ کو بڑا سبق سکھایا ہے: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئیلا کی قوموں نے امریکہ کو بڑا سبق سکھایا ہے اور تہران ایک دوست ملک کی حیثیت سے ونزوئیلا کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعے کو باکو میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ونزوئیلا کے صدر نیکلس مادورو سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور ونزوئیلا تمام بین الاقوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک دوسرے کے حامی رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔صدر حسن روحانی نے ونزوئیلا کے ساتھ مالی اور بینکاری شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور سائبر اور جدید ٹیکنا لوجی نیز زرعی شعبوں میں اپنے تجربات ونزوئیلا کو منتقل کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کی خبر دی ۔ایران کے صدر نے کہا کہ ایران اور ونزوئیلا کی قوموں نے امریکہ کے مداخلت پسندانہ منصوبوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر کے واشنگٹن کو پسپائی اختیار کرنے اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔انھوں نے کہا کہ امریکی، مغربی ایشیا میں عراق سے لے کر شام تک اور فلسطین سے لے کر افغانستان اور یمن تک کہیں بھی اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔اس ملاقات میں ونزوئیلا کے صدر نیکلس مادورو نے ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن نے تعاون کے لئے تمام طریقہ کار اور زمین تیار کر لی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔ونزوئیلا کے صدر نے کہا کہ افسوس کہ اس وقت امریکہ ، جنگ پسند ترین اور انتہاپسند ترین ٹولے کے اختیار میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام خود مختار ممالک ، امریکہ کے دہشتگردانہ اور انتہاپسندانہ رویے کے خلاف وسیع محاذ تیار کئے ہوئے ہیں اور یہ بہت اہم ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button