ہادی العامری نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں انہوں نے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔
عراق میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کو داعش دہشت گرد وں سے آزاد کرانے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور اسی راہ میں اپنی جان بھی نچھاور کردی۔
ہادی العامری نے عراق سے داعش دہشتگرد گروہ کو ختم کرنے کیلئے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی خدمات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی استکبار کی نیندیں حرام کیں۔
انھوں نے کہا کہ عراقی عوام، عراق کے حوالے سے شہید قاسم سلیمانی کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔