دنیامشرق وسطییورپ

مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھاکہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کیے جارہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سینیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو بایڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لیے ری پبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button