ہونے والی ملاقات میں ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار مصطفی مردایان نے نے جمعہ عناد کو نئی عراقی حکومت میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دوست اور برادر ملک عراق کیساتھ باہمی تعاون خاص طور سے فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔
عراقی وزیر دفاع نے بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔
اس اجلاس میں دہشتگردی کی صورتحال اور داعش دہشتگرد گروہ کی حالیہ نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ایران ، شام ، روس اور عراق کے مابین معلومات کے تبادلہ اور سکیورٹی تعاون کے مرکز کی تقویت پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، شام، عراق اور روس کے درمیان معلومات کے تبادلہ اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق چار فریقی مرکز کا 2015ء میں بغداد میں قیام عمل میں آیا جس کے بعد چاروں ممالک کے فوجی عہدیدار مختلف اجلاسوں میں باہمی ہم آہنگی اور معلومات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔