یمنمشرق وسطی

چھے سال کے بعد بھی یمنی جوانوں کے حوصلے بلند

یمن کے نہتے اور بے دفاع عوام پر مسلط کردہ جنگ کو چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجو یمنی جوانوں میں وطن کے دفاع جذبہ ماند نہیں پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں تیل کی سپلائی کے ایک مرکز کے نزدیک یمن کے حوثیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے گذشتہ شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں میں دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل کی سپلائی مرکز کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button