یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم نے کل صوبہ مآرب کے علاقے الوادی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ جس میزائل سے سعودی عرب کے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ابھی تک اس کی رونمائی نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فورسز نے منگل کے روز بھی امریکہ کے جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔