انسانی حقوقایشیادنیاعربمشرق وسطییورپ

’غاصب‘ و ’غدار‘ کا رشتہ پرانا ہے

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی اور اماراتی حکام کی رفت و آمد زمانے سے جاری ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے عبرانی زبان کے اخبار ‘یدیوتھ اہرونوتھ’ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور بد نام زمانہ جاسوس تنظیم موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے 2018 میں امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کا اہتمام موساد کے سربراہ نے کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے مشیر بین شبات نے 2019 میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button